ملک میں کورونا سے مزید 67 افراد جاں بحق، 3711 نئے کیسز رپورٹ

648

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 67 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 406 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 67 مریض انتقال کرگئے جب کہ 3711 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 98 ہزار 410 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 87 ہزار 209 ہے۔ اب تک 9 لاکھ 86 ہزار 795 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 10 ہزار 766 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 46 ہزار 718 ہے۔ صوبے میں 6 ہزار 413 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 57 ہزار 635 مریض حت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 71 ہزار 605 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 20 ہزار 877 ہے۔ صوبے میں 11 ہزار 347 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 39 ہزار 381 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 52 ہزار 197 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 793 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 654 اموات اور 1 لاکھ 40 ہزار 750 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 93 ہزار 783 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 5 ہزار 913 ہے۔ اسلام آباد میں 831 اموات ہوچکیں۔ 87 ہزار 39 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 31 ہزار 556 جب کہ فعال کیسز کی 901 ہے۔ صوبے میں 334 اموات ہوچکیں۔ 30 ہزار 321 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 29 ہزار 187 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 5 ہزار 40 ہے۔ آزاد کشمیر میں 664 اموات ہوچکیں۔ 23 ہزار 483 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 9 ہزار 316 جب کہ فعال کیسز 967 ہے۔ گلگت بلتستان میں 163 اموات ہوچکیں۔ 8 ہزار 186 مریض صحت یاب ہوئے۔