حکمرانوں کی اقتدار کی ہوس نے ملک کو حقیقی آزادی سے دُور رکھا‘ پروفیسر محبوب الزماں

254
فیصل آباد: جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں پرچم کشائی کررہے ہیں

فیصل آباد (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کے زیراہتمام یوم آزدی کی تقریبات کے سلسلے میں ضلعی سیکرٹریٹ المرکز الاسلامی چنیوٹ بازار میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر پروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے کہا ہے کہ موجودہ اور سابقہ حکمرانوں کے اقتدار کی ہوس نے بے مثال قربانیاں اورعظیم جدوجہد کے بعد حاصل کیے گئے پاکستان آ ج بھی اس کو حقیقی آزادی سے دور کر رکھا ہے۔ اس یوم آزادی پر قوم کو نئے جذبے اور عزم نو کے ساتھ اس عہد کو زندہ و تابندہ کرنا ہوگا کہ ہم اپنی منزل حاصل کرکے رہیں گے اورحقیقی آزادی کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔