سڑک پر موجود پلاسٹک کنٹینر سے دل دہلادینے والی دریافت

792

امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک گھر کے باہر رکھے بیرل میں انسان کی باقیات ملی ہیں۔

امریکی خبررساں ادارے سی بی ایس نیوز کے مطابق برجین کاؤنٹی پراسیکیوٹر آفس نے اس حوالے سے بیان جاری کیا کہ پولیس افسران نے صبح 10:30 بجے کے قریب “پلاسٹک کنٹینر” میں یہ خوفناک دریافت کی۔

محلے والوں کا کہنا تھا کہ لوگوں نے سڑک کے کنارے پلاسٹک کنٹینر پر کوئی توجہ نہیں دی اور نہ یہ کوئی غیر معمولی بات لگی کیونکہ کچرا اٹھانے والی گاڑی ایسے ہی وقت میں آتی تھی۔

ایک رہائشی نے اپنے خوف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کسی انسان کو بیرل میں ایسے کاٹ کے رکھ دینا جیسے اُس کی کوئی حیثیت ہی نہیں، بہت خوفناک ہے۔ یہ واقعی سفاکانہ ہے۔”

ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ مقتول کون ہے یا اس کی موت کیسے ہوئی۔ کوئی دوسری معلومات فوری طور پر جاری نہیں کی گئی ہیں تاہم تفتیش جا ری ہے۔