بوریت اور بےباکانہ رویے کے مابین ربط

694

کورونا وبا نے ایک اور وبا کو جنم دیا ہے اور وہ ہے بوریت۔

personality and indivisual differences (شخصیت اور انفرادی اختلافات) جریدے میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ، جو افراد بوریت کا زیادہ شکار ہوتے ہیں ان میں خطرات کو مول لینا اور اصول و ضوابط جیسے کورونا ایس او اپیز  کو توڑنے کا زیادہ رجحان پایا جاتا ہے۔

واٹر لو یونیورسٹی اور ڈیوک یونیورسٹی کی طرف سے کی جانے والی حالیہ تحقیق بڑی حد تک بوریت اور اسی وجہ سے خطرات مول لینے کی عادت کے حوالے سے سائنسی لٹریچر کی عکاسی کرتی ہے۔

دوسری جانب سائنٹیفک امیریکن نے بھی رپورٹ کیا ہے کہ جو لوگ زیادہ آسانی سے بوریت کا شکار ہوجاتے ہیں وہ ڈپریشن ، اضطراب ، منشیات کی لت ، شراب نوشی ، جوا ، کھانے کی خرابی ، دشمنی ، غصہ ، ناقص سماجی مہارت اور خراب کارکردگی کا زیادہ مظاہرہ کرتے ہیں۔