بلا جواز گرفتار کیے گئے شوہر اور بیٹوں کو آزاد کرکے انصاف فراہم کیاجائے، گل جہاں

85

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) قاسم آباد کے علاقے قادر نگر شیدی گوٹھ کی رہائشی گل جہاں زوجہ علی حسن ناریجو نے اپنے تین بیٹوں دلدار، پیر بخش، باقر علی اور شوہر علی حسن ناریجو کی گرفتاری پر قاسم آباد پولیس کیخلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ پانچ پولیس موبائلوں میں سوار پولیس اہلکارجو کہ پولیس کی وردی اور کچھ سادہ لباس تھے رات کو دو بجے ہمارے گھر پر چڑھائی کردی اور میرے شوہر سمیت تین بیٹوں پر تشدد کیا اور گرفتار کرکے لے گئے پولیس نے یہ اقدام بااثر شخص کے ایماء پر کیا ہے۔ انہوں نے آئی جی سندھ سمیت دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ بلا جواز گرفتار کیے گئے شوہر اور بیٹوں کو آزاد کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔