آئی ایم ایف کے پاس خوشی سے کوئی بھی نہیں جاتا، گورنر اسٹیٹ بینک

148

اسلام آباد: گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ معیشت بحالی کی طرف جارہی ہے، آئی ایم ایف کے پاس خوشی سے کوئی بھی نہیں جاتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈپاکستان سمیت دیگر ملکوں  کو ایس ڈی آر  کی سہولت فراہم کررہا ہے،آئی ایم ایف بورڈ کی جانب سے عالمی معیشت کے سہارے کیلئے فنڈز کے اجراء کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

رضاباقر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے ملنے والے2 ارب 77 کروڑ ڈالر سے زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوگا،اس وقت اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب ڈالر ہیں، ملکی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے، ہمیں غیرملکی زرمبادلہ کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ رواں مالی  سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کی 2 سے 3 فیصد شرح رہنے کا اندازہ ہے،کرنٹ اکاؤنٹ اور مالیاتی خسارے پر قابو پاکر معاشی استحکام حاصل کرلیا ہے۔