پاکستان آرڈیننس فیکٹری میں دھماکا: 3 ملازمین جاں بحق

660

راولپنڈی:واہ کینٹ کے علاقے پاکستان آرڈیننس فیکٹری (پی او ایف)  کے ایک پلانٹ میں حادثاتی دھماکے میں  3 ملازمین اور  2افراد زخمی ہوئے ہیں، دھماکےسےقریبی عمارتوں کےشیشےٹوٹ گئےتھے۔

پاک فوج کے ترجمان شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پی او ایف واہ کے پلانٹ میں حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا، پی او ایف کی ٹیکنیکل ایمرجنسی رسپانس ٹیم  نے حادثے کی جگہ پر قابو پالیا ہے، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلیے قریبی اسپتال میں متنقل کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ حادثے کی جگہ پر پی او ایف کی ٹیکنیکل ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے کلیئر کردیا ہے،واقعے سے متعلق معلومات جلد شیئر کی جائیں گی۔