‘جو لوگ ووٹنگ مشین کو نہیں مانتے تو آئندہ الیکشن کیلیے تیار ہوجائیں’

265

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی  بھی پی ڈی ایم کا حصہ بن جائے کچھ نہیں ہونا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم والے  ایک سال سے جلسے کر رہے ہیں پی ڈی ایم میں صرف شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان  ہیں پیپلز پارٹی  بھی ان کے ساتھ مل جائے تو کچھ نہیں ہوگا اگر یہ کہتے ہیں الیکٹر انک مشین کو نہیں مانتے تو پھر آئندہ الیکشن کے لیے تیار ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ افغان  تفتیشی ٹیم کوسفیرکی  بیٹی   سےمتعلق   معاملے سے آگاہ کیا ہے افغانستان میں امن و استحکام  کےخواہاں ہیں پی ڈی ایم نے افغانستان پر بیان  دیا وہی عمران خان کا بیان ہے ۔

شیخ رشید نے کہا کہ پنجاب میں عدم اعتماد کا شوق پورا کرلیں جو مرضی   وہ  کرلیں کچھ نہیں ہونا، وزیراعظم عمران خان  3سال پور ے  کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ  محرم الحرام میں سیکیورٹی کا خاص خیال رکھا جائے گا9،10 محرم کو وزارت داخلہ میں سب کی چھٹی نہیں ہوگی۔