فیصلوں کا اختیار ہوتا تو سارے کیس نمٹا دیتے، چیئرمین نیب

358

وفاقی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ فیصلوں کا اختیار نیب کے پاس نہیں ہے اگر ہمیں  فیصلے کرنے کا اختیار ہوتا تو سارے کیس نمٹا دیتے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ  نیب پر تنقید  حقائق کو دیکھ کر کریں اگر نیب نے زیادتی کی ہے تو عدلیہ کے پاس جائیں وہ آزاد ہیں تعمیری تنقیدکریں گےتونیب کوبھی فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دھمکی  ہو یا کچھ بھی ہو نیب نے اپنا کام کرنا ہے اور کرتا رہے گا ا تنےالزامات لگ رہےہیں کہ جواب دینےکاوقت نہیں ملتایہ  بھی الزام لگایا گیا کہ کورونانیب نےپھیلایا۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ اگر ہمیں  فیصلے کرنے کا اختیار ہوتا تو سارے کیس نمٹا دیتے پلی بارگین قانون کے مطابق ہوتی ہے نیب  میں وہ تبدیلی کریں جس سے کرپشن کا خاتمہ ہو، نیب سیاستدانوں کی عزت کرتاہےاورکرتارہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کےخاتمےکی کوشش پرالزامات کاسامناکرناپڑتاہے ہم تو  ہمیشہ قانون کے مطابق عمل کریں گے۔