داسو حملے میں را اور افغانی ایجنسی کا گٹھ جوڑ واضح ہے، وزیرخارجہ

704
” یوکرین سمیت تمام تنازعات کو بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں حل کریں گے

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ داسو میں چینی انجینئرز کی گاڑی پر حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی را اور افغانی ایجنسی این ڈی ایس کا گٹھ جوڑ واضح ہے، سازش کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کیلیے افغانستان کی سرزمین استعمال ہوئی،حملہ آور دیامر بھاشا ڈیم کو نشانہ بنانا چاہتے تھے،ناکامی پر دوسرے ہدف کو ٹارگٹ کیا گیا،اسمگل شدہ گاڑی اور سہولت کاروں کی شناخت ہوگئی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے ممکنہ طور پر خودکش حملہ آور کے کچھ باڈی پارٹس ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چین تحقیقات سے مطمئن ہے، بظاہر اس نتیجے پر پہنچے کے یہ بلائنڈ کیس تھا، حل کرنا آسان نہیں تھا،داسو  منصوبے میں کام کرنیوالے ایک ہزار سے زائد ملازمین کی اسکروٹنی کی گئی۔