کینیڈین ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی پی آئی اے سیفٹی آڈٹ سے متعلق رپورٹ جاری

387

کینیڈین ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) سیفٹی آڈٹ سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے۔

کینیڈین اتھارٹی کی رپورٹ میں پی آئی اے کی آپریشنل معاملات کو عالمی معیار کے مطابق قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے نے فلائٹ اور ایئر وردی نیس آپریشن سے متعلق تمام تحفظات دور کر دیے۔

کینیڈا ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ پی آئی اے فلائٹ آپریشن کارکردگی کو برقرار رکھے گی، گزشتہ سال میں پی آئی اے نے فلائٹ سیفٹی کارکردگی کو بڑھایا ہے۔

کینیڈا ٹرانسپورٹ نے آڈٹ بین الاقوامی شہری ہوابازی کے ادارے اکاؤ کے قواعد کے تحت کیا۔ پاکستان پر یورپی ایجنسی کی پابندی کے بعد ٹرانسپورٹ کینیڈا نے پی آئی اے کا آڈٹ کیا۔