روس میں ہیلی کاپٹر جھیل میں گر کر تباہ، 8 افراد لاپتا

306

ماسکو: روس میں ہیلی کاپٹر جھیل میں گر کر تباہ ہوگیا، ہیلی کاپٹر میں 16 افراد سوار تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر روس کے مشرقی علاقے کامچٹکا میں ایک جھیل میں گر کر تباہ ہوا جس میں عملے سمیت 16 افراد سوار تھے۔ ہیلی کاپٹر جھیل پر بہت کم فاصلے پر پرواز کر رہا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں تین عملے کے افراد اور 13 سیاح موجود تھے، 16 میں سے 8 افراد کو زندہ ریسکیو کرلیا گیا تاہم دیگر کی تلاش جاری ہے۔

حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر کے جھیل میں گرنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی البتہ تحقیقات کر رہے ہیں۔