شہریوں کا معیار زندگی بہتر بنانا ترجیح ہے، محمود خان

197

پشاور(آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبے میں مواصلات کے شعبے میں میگا ترقیاتی منصوبوں پر اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا، جس میں پشاور ڈی آئی خان موٹروے اور دیر موٹروے کے علاوہ دیگر منصوبوں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس کو ان منصوبوں پر اب تک کی پیشرفت پر
بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 365 کلومیٹر طویل پشاور ڈی آئی خان موٹروے کے پی سی ون کی سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی سے منظوری ہو چکی ہے اور اس منصوبے کو سی پیک میں شامل کرنے کیلئے آئندہ جے سی سی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرلیا گیا ہے ۔