مفتی عزیز الرحمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23اگست تک توسیع

80

لاہور(نمائندہ جسارت) لاہور کی کینٹ کچہری میں مقامی عدالت نے مدرسے میں طالب علم سے بد فعلی اور ڈرانے دھمکانے کے الزام میں گرفتار مفتی عزیز الرحمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23 اگست تک توسیع کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر مقدمہ کا چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔