لطیف آباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے کا معاملہ، نیپرا کا حیسکو کو شوکاز

125

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) لطیف آباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے کا معاملہ، نیپرا اتھارٹی نے حیسکو کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ٹرانسفارمر پھٹنے کے معاملے پر نیپرا اتھارٹی نے ٹرانسفارمر پھٹنے کے معاملے پر 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ تحقیقاتی ٹیم نے متاثرین کے بیانات بھی قلمبند کیے اور جائے وقوع سے شواہد بھی اکٹھے کیے۔ تحقیقاتی ٹیم نے حیسکو حکام سے بھی پوچھ گچھ کی اور متاثرہ ٹرانسفارمر بنانے والی کمپنی کا بھی دورہ کیا۔ تحقیقاتی ٹیم نے تفتیش مکمل کرنے کے بعد اتھارٹی کو رپورٹ پیش کی تھی۔ اتھارٹی نے رپورٹ کی روشنی میں حیسکو کو شوکاز جاری کردیا۔ نیپرا کے مطابق حیسکو کو 15 دن کے اندر شوکاز کا جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے اتھارٹی کا حیسکو کو ڈسٹری بیوشن سسٹم میں بھی بہتری لانے کی ہدایت کی ہے ۔