محکمہ اطلاعات بدین کے انفارمیشن آفیسر سرفراز سموں کی والدہ سپرد خاک

203

بدین (نمائندہ جسارت) محکمہ اطلاعات ضلع بدین کے انفارمیشن آفیسر سرفراز سموں کی والدہ انتقال کرگئیں حاجی احمد قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ محکمہ اطلاعات کے انفارمیشن آفیسر سرفراز سموں کی والدہ گزشتہ روز انتقال کرگئیں جن کی نماز جنازہ مسجد سعد بن ابی وقاص میں ادا کی گئی مرحومہ کو مولوی حاجی احمد ملاح قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں محکمہ کے افسران، صحافیوں، تاجروں سمیت عزیز و اقارب نے شرکت کی۔