سبی ،نامعلوم افراد کی فائرنگ،ایک شخص قتل،3 زخمی

109

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)سبی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل جبکہ خاتون اور بچے سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق سبی جیکب آباد ٹول پلازہ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے توڈی کار پر جدید اسلحے سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں محمد نواز ولد محمد حسین ابڑو موقع پر جان بحق جبکہ جلال احمد (ن) زوجہ شاہنواز ابڑو چار سالہ بیٹی (ث ) دختر شاہنوار ابڑو اور توڈی ڈرائیور شعبان ولد بابل جمالی شد ید زخمی ہوئے جنہیں فوری طورپر سی ایم ایچ اسپتال لے جایا گیا جہاں پر ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ واقعے کے بعد صدر تھانہ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی تاہم ملزماں فرار ہونے میں کامیاب بتائے جاتے ہیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے مزید تفتیش صدر تھانہ سبی نے شروع کردی ۔