ضلع بھر کے سرکاری مقدمات کو جلد نمٹایا جائے، اللہ ڈنو

157

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) ضلع بھر میں چلنے والے سرکاری کیسز کو جلد ختم کیا جائے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اللہ ڈنو۔ اپنے ڈیپارٹمنٹ کے چلنے والے کیسز کی پیرویکریں بہ صورت دیگر قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اللہ ڈنو کاکل نے اسپیشل کمیٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ ڈپٹی کمشنر آفس میں اسپیشل کمیٹی سے متعلق اجلاس بلایا گیا، جس میں لیٹیگیشن، سیف ہاؤس، معذور اور مینٹل کیسز، سانپ اور کتے کی ویکسین، فیکٹریوں اور اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے مزدوروں کی فلاح اور بہبود کی خاطر اجلاس بلایا گیا۔ اجلاس میں متعلقہ اداروں نے اپنی ماہانہ رپورٹ پیش کی، جس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ سیف ہاؤس کے متعلق ضروری اشیاء کی لسٹ فراہم کی جائے تاکہ اس پر عملدرآمد کیا جاسکے۔ سرسو، ہیلتھ اور ریونیو معذور اور مینٹل افراد کی نشاندہی کریں تاکہ ایسے افراد کا سرکاری سطح پر علاج کرایا جاسکے۔ صحت ڈپارٹمنٹ کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ سانپ اور کتے کی ویکسین کی موجودگی کو یقینی بنائیں اور ان کی ایکسپائری ڈیٹ کو بھی چیک کیا جائے۔ لیبر ڈپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ فیکٹری، مل اور اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے مزدور افراد کو سہولت فراہم کریں، ان کی اجرت کے متعلق مسائل کو حل کریں۔ فیکٹریوں میں جلنے اور جھلسنے والے افراد کا تعین کر کے ان کا سرکاری سطح پر علاج کرایا جائے۔