کے پی ایل ،رائولا کوٹ نے باغ اسٹالینز کو شکست دے دی

345

مظفرآباد (سید وزیر علی قادری)کشمیر پریمئر لیگ میں راولاکوٹ ہاکس نے باغ اسٹالینز کو5 وکٹو ں سے شکست دے دی۔باغ اسٹالینز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 157رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پرسجایا۔ جواب میں راولاکوٹ ہاکس نے مقررہ ہدف 19ویں اوورز میں حاصل کرکے فتح کو گلے لگالیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے کشمیری کھلاڑی کاشف علی کی نصف سنچری کاشف علی 54 ، بسم اللہ خان 33, صاحبزادہ فرحان 28 رنز کے ساتھ نمایا رہے راولاکوٹ ہاکس کی جانب سے زمان خان نے 3 جبکہ آصف آفریدی نے2 وکٹیں حاصل کیں باغ اسٹیلینز کی جانب سے عامر یامین نے سب سے بزیادہ 69 کی اننگز کھیلی ،باغ اسٹیلینز کی جانب سے عمید آصف اور محمد الیاس نے 2-2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔مین آف دی میچ کشمیری نوجوان کھلاڑی زمان خان قرار پائے۔