مقبوضہ بیت المقدس میں 7 فلسطینی بھائی اپنے مکان خود مسمار کرنے پر مجبور

245
الخلیلــ: قابض صہیونی فوج فلسطینیوں کی املاک مسمار کررہی ہے‘ مزاحمت کرنے والی خاتون کو اسرائیلی اہل کار دھکا دے رہا ہے

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) قابض اسرائیلی ریاست کے جبر اور ظلم کے نتیجے میں فلسطینی شہری اپنے ہاتھوں بنائے مکانات خود ہی مسمار کرنے پرمجبور ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں 7 فلسطینی بھائیوں نے مجبوراًاپنے مکانات خود مسمار کردیے۔ قابض بلدیہ کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا تھا کہ ان کے مکانات غیرقانونی طورپر تعمیر کیے گئے ہیں، جنہیں فوری طورپر گرایا جائے۔ نوٹس میں کہا گیا تھا کہ مالکان خود مسمار کریں ورنہ بھاری رقوم جرمانے کے طورپر لی جائیں گی۔