مکہ مکرمہ : حرم شریف لانے کے لیے بسوں کا آزمایشی سفر

149
مکہ مکرمہ: حرم پہنچانے کے لیے مختص بسیں آزمایشی بنیاد پر سفر کررہی ہیں

مکہ مکرمہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مکہ مکرمہ میں ترقیاتی اتھارٹی نے شہر ی انتظامیہ کے تعاون سے جنرل ٹرانسپورٹ منصوبے کے تحت بسوں کی آزمایش کا آغاز کر دیا۔ یہ راستہ رصیفہ کے علاقے میں حرمین ٹرین کے اسٹیشن سے شروع ہو کر مسجد حرام کے صحن کے نزدیک جبل عمر اسٹیشن پر ختم ہوتا ہے۔ اس منصوبے میں 240 عام نوعیت کی بسیں شامل ہیں۔ ہر بس میں تقریبا 85 افراد کی گنجایش ہے۔ اس کے علاوہ 160 بڑی بسیں منگوائی گئی ہیں، جن میں 125 افراد تک گنجایش ہے۔ ان کو دنیا میں بسیں تیار کرنے والی ایک اعلی ترین کمپنی نے تیار کیا ہے۔ مکہ بس پروجیکٹ کا مقصد جنرل ٹرانسپورٹ کے لیے بہترین سہولت پیش کرنا ہے۔ خیال رہے کہ سعودی حکومت حرم شریف میں جدت کے لیے نت نئے منصوبے بنا رہی ہے۔