میانمر: ایک ماہ میں 740 فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

137

نیپیداؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) میانمر میں یکم فروری کوہونے والی فوجی بغاو ت کے بعد سے جاری جھڑپوں میں 740فوجی ہلاک ہوئے۔ فوج کے خلاف بننے والے عسکری اتحاد کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ یہ تمام ہلاکتیں ایک ماہ کے دوران ہوئی ہیں۔ این یو جی کے دعووں کے مطابق جولائی میں ہونے والے 355 جھڑپوں میں میانمر فوج کے 740 اہل کار ہلاک کر دیے گئے۔ بیان میں بتایا گیاکہ تصادم میں میانمر فوج کے حملوں کے نتیجے میں تقریباً 200 شہری ہلاک اور 47 زخمی ہو ئے ہیں۔