مبشر کھوکھر قتل کیس، ملزمان 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

163

لاہور (آن لائن) کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ حبیب اللہ کی عدالت نے صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کے مقدمہ قتل میں ملوث 3 ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی آئی اے اقبال ٹائون پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ قبل ازیں ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے 4 پیشیاں آئیں لیکن پولیس نے ملزمان کو عدالت میں پیش نہیں کیا تھا۔