سبی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحقخاتون اوربچے سمیت 3 افراد زخمی

148

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)سبی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل جبکہ خاتون اور بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سبی جیکب آباد ٹول پلازہ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے کارپر جدید اسلحہ سے فائرنگ کردی اور فرار ہو گئے ۔پولیس کے مطابق فائرنگ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے، مزید تفتیش صدر تھانہ سبی نے شروع کردی ہے۔