آئس کے نشے نے نوجوانوں کو قاتل بنا دیا

146

کراچی( اسٹاف رپورٹر)بن قاسم تھانے کی حدد گلشن حدید فیز ٹو بن قاسم حسن شاہ بابا کے مزار کے قریب جھاڑیوں سے ایک نامعلوم نوجوان کی تشدد زدہ گولی لگی لاش ملی ،تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا تو مقتول کی شناخت گلزار علی کے نام سے ہوئی ،شواہد اور بیانات کی روشنی میں انکشاف ہوا کہ مقتول اپنے 3 دوستوں کے ساتھ ایک گاڑی میںسفر کر رہا تھا کہ مقتول سمیت چاروں دوستوں کے درمیان آئس نشے کے بٹوارے پر جھگڑا ہوا ، جس میں مقتول گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا ، تینوں ملزمان قتل کے بعد لاش کو گلشن حدید فیز ٹو کی جھاڑیوں میں پھینک کر فرار ہوگئے تھے ،واقعہ میں ملوث 2 ملزمان ایاز اورراجا کاشف کو گرفتارکر لیا گیا جبکہ واقعہ میں ملوث اہم ملزم فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں، جس گاڑی میں سفر کر رہے تھے وہ رینٹ کی تھی۔