پاک افغان سرحد باب دوستی کھولنے کا فیصلہ موخر

159

چمن(صباح نیوز)پاک افغان سرحدی حکام کے درمیان باب دوستی کھولنے سے متعلق اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا۔لیویز حکام کے مطابق باب دوستی بدھ کوکھولنے کا فیصلہ سیکورٹی مسائل کے باعث موخر کر دیا گیا۔بارڈر پر موجود تمام مال بردار گاڑیوں، ٹرکوں اور کنٹینرز کو واپس ٹرمینلز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔کسٹم عملے کو موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے باب دوستی سے لاوڈاسپیکرز پر اعلانات کرتے ہوئے بارڈر کے دونوں جانب موجود شہریوں کو واپس جانے کی ہدایت کر دی ہے ۔ اجلاس میں مہاجرکارڈ کی شرط پر ڈیڈ لاک پیدا ہوا۔ پاکستانی حکام کا موقف تھا کہ افغان شہریوں کو مہاجر کارڈ پر آنے جانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے ۔