ویکسین کی پہلی اور دوسری ڈوز کا درمیانی وقفہ 28 دن کر دیا گیا

302

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر این سی او سی نے ویکسین کی تمام اقسام میں پہلی اور دوسری ڈوز کا درمیانی وقفہ  28 دن کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں ویکسی نیشن کی رفتار تیز کرنے کیلئے این سی او سی کے اہم فیصلے سامنے آگئے۔ پہلی اور دوسری ڈوز کا درمیانی وقفہ 42 دن سے کم کرکے 28 روز کر دیا گیا ہے۔

این سی او سی نے 10 ستمبر کے بعد ہوائی سفر کیلئے مکمل ویکسی نیشن لازمی قرار دیا ہے۔10 ستمبر کے بعد ویکسی نیشن کا جزوی سرٹیفکیٹ کار آمد نہیں ہوگا۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ فیصلہ وزارت صحت اور طبی ماہرین کی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں ویکسینیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے اور دن بہ دن ویکسین لگوانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔