ملک میں طاقت کی حکمرانی رہی، جاگیرداروں  نے ملک کو تباہ کیا، وزیر اعظم

190

بہاولپور: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ ملک میں طاقت کی حکمرانی رہی قانون کی نہیں،جاگیرداروں  نے ملک کو تباہ کر دیا، کسان ہمارے ملک کا بہت بڑا اثاثہ ہیں۔

کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کسان کارڈ ایک انقلاب ہے، کسان کارڈ سے کھاد، بجلی، کیڑے مار ادویات پر سبسڈی ملےگی،کسانوں کو براہ راست سبسڈی دیں گے، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، بلوچستان حکومت سےکسان کارڈ دینے کی بات کریں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں کسانوں کو گنے کی پوری قیمت ملی، ہمارا مقصد کسانوں کی آمدن کو دگنا کرنا ہے،شوگر ملز مالکان کاشتکاروں کو اصل قیمت نہیں دیتے تھے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے، ملک میں گاڑیاں خریدنے کے ریکارڈ ٹوٹ گئے، سب سے زیادہ موٹرسائیکل دیہات میں فروخت ہوئے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ بھارت میں غربت ہے وہاں چھوٹا سا طبقہ امیر ہوگیا، چین دنیا کی سپر پاور بننےجا رہا ہے،چین نے 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا، جہاں طاقتور ملک میں بڑا نفع کما رہا تھا، چین نے مدینہ کی ریاست کے اصول اپنائے۔