تحریک انصاف اور ق لیگ کے اتحاد میں دراڑیں پڑ چکی ہیں، فردوس عاشق

417

اسلام آباد: تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کے ذاتی اقدامات کی وجہ سے تحریک انصاف اور مسلم لیگ(ق)کے تعلقات میں پڑنے والی دراڑیں نمایاں ہو چکی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مجھے پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے سے روکنے کا مطلب ہے کہ دونوں جماعتوں کے درمیان تعلقات اب خراب ہوتے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ کچھ دن قبل میں نے مسلم لیگ ق کے نائب صدر کے بیٹے کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی سہولت فراہم کی اور پھر انہوں نے پی پی38-کا ٹکٹ حاصل کر لیا، اگر کوئی پرویز الہی کی پارٹی چھوڑ دیتا ہے، کسی دوسرے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑ کر منتخب ہونے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو یہ دونوں جماعتوں کے درمیان کشیدہ تعلقات کا واضح ثبوت ہے۔

 وزیر اعلی پنجاب کی سابق معاون خصوصی نے کہا کہ اگر پارٹی محسوس کرے کہ ملک اور صوبے کے لیے میری خدمات درکار ہیں تو وزیراعظم عمران خان مجھے ایک نیا کردار سونپیں گے۔