طالبان نے افغانستان کے مزید دو شہروں پر قبضہ کرلیا

252

کابل: افغان حکومت طالبان کے سامنے بےبس ہوگئی، طالبان نے مزید دو شہروں پر قبضہ کرلیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق طالبان نے افغانستان کے شہر پل خمری اور فراہ پر قبضہ کیا ہے، افغان طالبان اب تک 8 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کر چکے ہیں۔

بغلان سے رکن پارلیمان مامور احمدزئی نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ طالبان اب شہر میں داخل ہو چکے ہیں، طالبان نے مرکزی چوراہے اور گورنر کے دفتر پر اپنا پرچم لہرا دیا ہے۔

یورپی یونین کا کہنا ہے کہ طالبان کابل کو شمال میں موجود افواج کی روایتی حمایت سے محروم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان نے ملک کے 65 فیصد حصے پر کنٹرول حاصل کر لیا۔