لاہور؛ شہری نے لیڈی پولیو ورکر کو گھر میں بند کر کے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

233
فائل فوٹو

لاہور میں شہری نے لیڈی پولیو ورکر کو گھر میں بند کر کے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے غازی آباد میں لیڈی پولیو ورکر گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی تھیں، اسی دوران جب پولیو ورکر نے ایک گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا تو ایک شخص پولیو ورکر کو گھر میں زبردستی لے گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ لیڈی پولیو ورکر نے تشدد کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے، پولیس نے اس شخص کی تلاش شروع کردی ہے۔