کرپشن کیسے قوموں کو غرق کرتی ہے، افغانستان اس کی مثال ہے، فواد چوہدری

524

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کرپشن کیسے قوموں کو غرق کرتی ہے افغانستان اس کی مثال ہے۔

وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکا اور افغان عوام کو حکمرانوں سے سوال پوچھنا چاہیے، افغانستان کو دیے جانے والے 2 ہزار ارب ڈالر زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا؟

فواد چوہدری نے کہا کہ اتنے پیسوں کے بعد افغان فوج پتوں کی طرح کیوں بکھر رہی ہے؟

انہوں نے کہا کہ افغان عوام غربت میں پس رہے ہیں لیکن سیاستدان ارب پتی ہیں، افغانستان کے سیاستدانوں کے بیرون ملک اربوں کے اثاثے ہیں، کرپشن کیسے قوموں کو غرق کرتی ہے افغانستان اس کی مثال ہے۔ س