ڈی آئی خان میں سیکورٹی سخت: ڈبل سواری پر پابندی

74

ڈیرہ اسماعیل خان (صباح نیوز) محرم الحرام کے آغاز کے ساتھ ہی ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی اقدامات سخت کردیے گئے۔ پولیس اور فورسز کا مشترکہ گشت شروع کردیا گیا جب کہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کے علاوہ شہر کی داخلی گلیوں پر ناکا بندیاں قائم اور اسلحہ کی دوکانیں سیل کردی گئیں۔ ڈی پی او نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ کیل یے مختلف چوکیوں کا دورہ کیا اور پولیس اہلکاروں کو چوکس رہنے کی ہدایت کی۔ اس دوران ضلعی پولیس سربراہ نے شہریوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی اپیل کی۔ دوسری جانب سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 609 افراد کے خلاف کارروائی کی ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے افسران اور اہلکاروں نے شہر کے تمام سیکٹروں میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائیاں کیں اور اس دوران گاڑیوں میں کالے شیشوں کے استعمال اور ڈبل سواری کے مرتکب 609 افراد پر جرمانے عائد کرنے کے علاوہ سیکڑوں موٹر سائیکلوں کو ٹرمینل میں بند کردیا۔