بالوشاہ محلہ 5 برس سے پانی کی نعمت سے محروم ہے ،سمیر ا اشرف

215

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد کی سماجی رہنما سمیرا اشرف نے کہاکہ تاریخی علاقے بالو شاہ محلے کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا ہوا ہے پانچ سال سے پینے کے پانی کی لائنیں کٹی ہوئی ہیں جس کے باعث علاقہ مکین پانی سے محروم ہیں ۔ سمیرا اشرف نے کہاکہ بالو شاہ میں ڈرینج کی صورتحال انتہائی خراب ہے ،شاہی بازار، ریشم گلی اورمتعلقہ علاقوں میں ڈرینج کی صورتحال انتہائی خراب ہے نالیاں بند ہیں گندا پانی گھروں میںد اخل ہورہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کچھ وقت قبل صاف پانی کے لیے فلٹر پلانٹ لگایا گیا تھا جو ناکارہ ہوگیا ہے۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ پینے پانی کی لائن بحال کرتے ہوئے ڈرینیج سسٹم کو درست کیاجائے بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ شروع کیاجائے گا۔