شرجیل میمن کا پریس کلب ٹنڈوجام کی ازسرنوتعمیر کا اعلان

391

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) پیپلزپارٹی کے رہنما اور شرجیل انعام میمن کا پریس کلب ٹنڈوجام کی ازسر نو تعمیر کا اعلان، رفیق افغان جیسے جرأتمند صحافی صدیو ں میں پیدا ہوتے ہیں ،پیپلز پارٹی صحافیوں کے ساتھ ہے موجودہ حکومت نے پریس پر پابندی لگا کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ آمریت کی پیدا وار ہے۔ یہ بات انہوں نے ٹنڈوجام کی خستہ حال عمارت کا معائنہ کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا ٹنڈوجام پریس کلب ان کا اپنا پریس کلب ہے اور اس کے مسائل بھی وہ صحافیوں کے ہر مسئلے کو حل کرنے کے لیے ان کی شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے پریس کلب کی عمارت کی ازسر نو تعمیر کا اعلان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کراچی کے معروف صحافی رفیق افغان کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ جرأتمند اور بہادر صحافی تھے ایسے لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سے عوام کی طاقت سے بہت جلد نجات حاصل کرلیں گے۔