دائرہ اسلام میں داخل ہو کر پسند کی شادی کی، جان کا خطرہ ہے، نو مسلم جوڑا

85

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) میر کالونی مٹھی ضلع تھرپارکر کا غیر مسلم جوڑا جموں ولد منگل بھیل اور ملوکاں ولد نورو بھیل نے درگاہ گلزار خلیل کے مولوی غلام جیلانی کے ہاتھوں اسلام قبول کر کے پسند کی شادی کرلی۔ اس موقع پر نو مسلم محمد جمن شیخ اور نورجہاں نے پریس کلب میرپورخاص میں صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے اپنی مرضی اور رضا سے دائرہ اسلام میں داخل ہو کر پسند کی شادی کی ہے اب ہمیں اپنے رشتہ داروں سے جان کا خطرہ ہے۔ انہوں نے حکام بالا سے اپیل کی کہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔