جیکب آباد ، منشیات کے مجرم کو 8سال قید و جرمانے کی سزا

97

جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد کے دسٹرکٹ اینڈ سیشن جیکب آباد ظہور احمد ھکڑو کی عدالت نے منشیات کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 8 سال قید اور جرمانے کی سزا سنادی ہے عدالت نے مجرم خیر بخش لہر کو 12کلو چرس رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر 8سال قید اور 40ہزار جرمانے کی سزا سنائی جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو مزید 6ما ہ قید کاٹنا ہوگی۔واضح رہے کہ ایکسائز پولیس نے جنوری 2021ء کو زرعی کالج کے قریب تلاشی کے دوران مجرم سے 12کلوچرس برآمد کرکے مقدمہ درج کیا تھا ۔