جیکب آباد،ناقص حکمت عملی کے تحت شہر تباہ،سیوریج کا نظام درہم برہم

227

جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں آر سی سی کی ناقص منصوبہ بندی اور حکمت عملے سے شہر تباہ ،فنڈز کا ضیاع ہونے لگا،شہر ی سہولت کے بجائے دہرے عذاب میں مبتلا ، سیوریج نالیان ادھوری ، صفائی کا کوئی بندوبست نہیں، سلیب بے ترتیب سلیب رکھ کر روڈ ناہموا ر کر دیا گیا، ٹریفک کی روانی شدید متاثر ،حادثات معمول بن گئے ۔ تفصیلات کے مطابق نائب محلہ غریب آباد متصل وفاقی منسٹر قومی اسمبلی محمد میاں سومرو ہائوس جیکب آباد میں سیوریج نظام کو بہتر بنانے کے لیے یو ایس ایڈ کے تعاون سے ایم ایس ڈی پی کے کنسلٹنٹ آر سی سی کی جانب سے گلی محلوں میں نالیوں کی تعمیر کا کام ادھورا چھوڑ دیا گیا ہے اور بڑے نالوں کی صفائی کا کام کیا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں شہر کے مختلف علاقوں اے ڈی سی کالونی ،موچی بستی،صرافہ بازار،قائم الدین اسٹریٹ ،کامورا لین ،واپڈا کالونی اور دیگر میں نالیوں کی ناقص تعمیر ،تکنیکی نقص اور نالوں کی صفائی کے لیے بلاوجہ حال ہی میں تعمیر کی گئی سڑکوںکو کھود کر برباد کرنے کی شکایات ہیں،آر سی سی کنسلٹنٹ کی ناقص منصوبہ بندی اور حکمت عملی کی وجہ سے شہر کھنڈر میں تبدیل ہو گیا ہے اور فنڈز کا ضیاع ہو رہا ہے، سڑکوں کی تباہی کی وجہ سے شہری سہولت کے بجائے دہرے عذاب میں مبتلا ہو گئے ہیں،نالیوں کی تعمیر اور نالوں کی صفائی کی وجہ سے شہری سڑکوں کی تھوڑ پھوڑ اور کھدائی کی وجہ سے سخت پریشان ہیں،ٹریفک کی روانی سمیت پیدل چلنا دشوار ہو گیا ہے متعدد علاقوں میں تو ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر غائب ہوگئے ہیںاور تین سے پانچ ماہ سے کام بند ہے صفائی کے لیے کھودے گئے نالوں کو بڑے سلیب رکھ کر مکمل بند کرنے کے بجائے خانہ پوری کی گئی ہے جس کی وجہ سے روڈ ناہموا رہو گئے ہیں،غلط طریقے سے کھلے نالوں پر رکھے گئے سلیبوں کی وجہ سے حادثات بھی معمول بن گئے ہیں۔اس سلسلے میں آر سی سی جیکب آباد کے ریذیڈنٹ انجینئر رضوان وگن سے رابطے کی کوشش کی گئی پر ان کا نمبر اٹینڈ نہ ہوا۔