بیٹے، پوتے اور دیور سمیت چار افراد پر جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا

319

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) مٹھا چوک کی مکین مسمات منظوراں پنہور نے اپنے بچوں کے ہمراہ کندھکوٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکل چھیننے کے مقدمے میں مطلوب ملزمان موٹر سائیکل چھیننے کے مقدمے سے دستبردار ہونے کے لیے میرے بیٹے نویں جماعت کے طالبعلم منظور پنہور سمیت 4 افراد کیخلاف اے سیکشن تھانہ سکھر میں جھوٹا مقدمہ درج کروایا ہے۔ کچھ روز قبل ملزم نظام ودیگر نے میرے بیٹے سے موٹر سائیکل چھین لی تھی، جس کا مقدمہ کرمپور تھانہ میں درج کروانے کے بعد مقدمے میں مطلوب ملزمان نے مقدمے سے دستبردار ہونا اور سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دے رہے تھے۔ مقدمے سے دستبردار ہونے سے انکار کرنے پر مقدمے میں مطلوب ملزم نظام پنہور نے اے سیکشن تھانہ سکھر میں میرے بیٹے نویں کلاس کے شاگرد مظفر پنہور سمیت چار افراد پر کار پر فائرنگ کرنے کا جھوٹا مقدمہ درج کروایا ہے۔ مقدمے میں مطلوب دوسرے ملزم عبدالصمد پنہور کو مقدمے میں گواہ بنایا گیا ہے۔ پولیس اہلکار جام پنہور ملزمان کی مدد کررہا ہے۔ انہوں نے آر پی او سکھر، ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی سے مطالبہ کیا کہ میرے بیٹے، پوتے اور دیور سمیت چار افراد کیخلاف کار پر فائرنگ کرنے کا درج جھوٹے مقدمے کی تحقیقات کروا کے انصاف کیا جائے۔