پاک ایل این جی اور کے الیکٹرک کے درمیان معاہدہ

200
سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی اور سی ای او پاکستان ایل این جی لمیٹڈ مسعود بنی معاہدے پر دستخط کررہے ہیں

کراچی( اسٹاف رپورٹر )پاک ایل این جی اور کے الیکٹرک کے درمیان گیس کی فروخت کا معاہدہ طے پا گیا ہے ،معاہدہ کے تحت پاک ایل این جی کی جانب سے کے الیکٹرک کو 150ایم ایم سی ایف گیس یومیہ فراہم کی جائے گی۔وزیر توانائی حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دیئے گئے ایک پیغام میںکہا ہے کہ پاکستان میںگیس کی فروخت کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا معاہدہ ہے ،پاک ایل این جی کی جانب سے کے الیکٹرک کو یومیہ 150ایم ایم سی ایف گیس کی فراہمی سے کراچی میں بجلی کی فراہمی کی صورتحال میںبہتر ی آئے گی اور لوڈ شیڈنگ میںکمی واقع ہوگی ،وزیر توانائی نے معاہدے پر پاک ایل این جی اور کے الیکٹرک کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے اہم سنگ میل قرار دیا جبکہ انہوںنے معاہدے پر دستخط کی تصویر بھی شیئر کی ہے ۔