یو بی جی کا ایف بی آر کی جانب سے ریکارڈ محصولات جمع کرنے پر اظہار تشکر

286

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر، چیئرمین افتخار علی ملک، صدر زبیر طفیل، سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری یو بی جی قیادت کے اعلیٰ افسران نے شوکت ترین وزیر خزانہ و محصولات اور چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کا جولائی کے دوران ٹیکس وصولی کو ہدف سے زائد حاصل کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔ پچھلے سال کے اعداد و شمار کے مقابلے جولائی 2021 کی محصولات میں 36فیصد اضافہ یعنی 413 ارب روپے کاریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔یو بی جی کے مرکزی ترجمان گلزارفیروز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا کہ ٹیکس وصولی میں اضافہ نہ صرف تاریخی طور پر جولائی 2021 کے مہینے میں سب سے زیادہ ہے بلکہ ماہانہ ہدف (جولائی 2021) میں تقریبا 22 فیصدزائد ہے ، جو ثابت کرتا ہے کہ حکومت کی کوششوں سے ایف بی آر میں مثبت تبدیلیاں آئیں اور معیشت کی دستاویزات کے لیے نتیجہ خیز نتائج برآمد ہونے لگے ہیں۔صدر یوبی جی زبیر طفیل نے ایف بی آر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مالی سال 2020-21 کی ٹیکس وصولی کا ہدف 4691 اررکھا گیا تھا حکومت کی موثر پالیسی کے سبب رواں سال ٹیکس وصولی 18.2 فیصد اضافہ سے 4725 ارب روپے ہوئی جو گزشتہ سال کی 3997ارب روپے تھی جو ٹیکس کے مقابلے جی ڈی پی کی شرح سے دنیا میں سب سے کم شمار کی گئی تھی ، اس میں بہتری ہوئی ہے اور امید ہے کہ آنے والے سالوں میں صورتحال اطمینان بخش ہوگی۔