کیبل آپریٹرز کو قرضے دیے جائیں گے،فواد چودھری

369

اسلام آباد( آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات ونشرےات فواد چودھری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری قربانیوں پر کوئی کتاب نہیں لکھی گئی۔ کیبل آپریٹرز کو کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضے دیے جائیں گے۔ ان خےالات کا اظہار انہوں
نے اسلام آباد میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی نیشنل میڈیا ورکشاپ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کےا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم نے 70 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں لیکن دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری قربانیوں پر آج تک کوئی کتاب نہیں لکھی گئی، ہمیں اپنا نکتہ نظر دنیا کے سامنے پیش کرنے اور ڈیجیٹل میڈیا پر توجہ دینا ہو گی۔ میڈیا کا منظر نامہ کافی حد تک وسعت اختیار کر چکا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آج ڈیجیٹل میڈیا ایڈورٹائزمنٹ 25 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ فیس بک اور گوگل نے پاکستان سے 7.5 ارب روپے کے اشتہارات کا بزنس کیا۔