بیلاروسی صدر نے روس کے ساتھ انضمام کا عندیہ دے دیا

250
منسک: صدر الیگزینڈر لوکاشینکو پریس کانفرنس کررہے ہیں

منسک (انٹرنیشنل ڈیسک) بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے کہا ہے کہ ان کا ملک روس کے ساتھ انضمام کا مخالف نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ماسکو کے ساتھ انضمام میں ریاستی خود مختاری برقرار رہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہونا چاہیے۔ صدر لوکاشینکو نے صحافیوں اور عوامی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ جب ہم انضمام کے بارے میں بات کرتے ہیں تو سمجھ لینا چاہیے کہ اس کا مطلب ریاستی حدود اور خودمختاری کا احترام ہے۔ لوکاشینکو نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی قریب ترین اتحاد کی مخالفت نہیں کی اور اب روس کے ساتھ اپنی خود مختاری کھوئے بغیر ضم ہونا چاہتے ہیں۔