ایس بی سی اے کی کارروائیاں، مختلف غیر قانونی تعمیرات منہدم

61

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل محمد سلیم رضا کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ کی جانب سے شہربھر میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف نان اسٹاپ کارروائی کاسلسلہ جاری ہے ،شہرکے مختلف اضلاع میں اضافی منزلوں ،پورشنزاوراستعمال اراضی سمیت دیگر غیرقانونی تعمیرات کو منہدم و سربمہر کر دیا گیا۔ کارروائیاں جمشید ٹاؤن، لیاقت آباد،گلشن اقبال، گلبرگ، شاہ فیصل ٹاؤن اور کورنگی ٹاؤن میں کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈیمالیشن ٹیم نے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے علاقے جمشیدٹائون میںپلاٹ نمبر B-179،بلاک 3،کے اے ای سی ایچ ایس پر تیسری منزل کی پارٹیشن دیواروں اورآرسی سی چھت ،کالمز،پلاٹ نمبر /87-2/D-2،بلاک 2،پی ای سی ایچ ایس کی تیسری منزل پینٹ ہائو س کی دیواروں کالمزاور چھت کو منہدم کردیا۔ڈسٹرکٹ ایسٹ کے علاقے گلشن اقبال ٹائون بلاک 3-Aاسکیم 36، میں پلاٹ نمبر 37/5،پر دوسری منزل کی پارٹیشن دیواروں اورکالمز، پلاٹ نمبر C-32/3، پردوسری منزل کی پارٹیشن دیواروں اورآرسی سی چھت کومنہدم کردیاگیا۔دریں اثناء ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف علاقوں میں ڈیمالیشن اسکواڈ کی ٹیموں کی جانب سے کارروائی میں گلبرگ ٹائون، فیڈرل بی ایریامیں پلاٹ نمبر R-591، اورR-592،بلاک 14،پر دوسری منزل کی دیواروں اورپہلی منزل کی چھت کومنہدم کردیا۔ نارتھ ناظم آباد ٹائون میں پلاٹ نمبر B-181،بلاک L،نارتھ ناظم آباد پر عدالتی معاملے کے تحت دوسری منزل کی دیواروں اور سامنے کی جانب لازمی کھلی جگہ پر تعمیرات منہدم کردی گئیں۔