انسانی دانتوں والی مچھلی

934

امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا میں ایک مچھلی پکڑنے والے کا کارنامہ وائرل ہورہا ہے جب اُس نے فیس بُک پر پکڑی گئی ایک مچھلی کی تصویر شیئر کی جسکے دانت بالکل انسانوں کی طرح ہیں۔

ماہی گیری کے مشہور تفریحی مقام جینٹس پیئر نے اپنے فیس بک کے پیج پر تصاویر شائع کیں جس میں دکھایا گیا کہ ناتھن مارٹن نے 9 پاؤنڈ شیپس ہیڈ فش پکڑی ہے جس کا منہ پکڑ کر وہ پوز کررہے ہیں اور اس مچھلی کے انسان نما دانتوں کو دکھا رہے ہیں۔

پوسٹ ، ہیش ٹیگ “#BigTeethBigTimes” کو سوشل میڈیا سائٹ پر سیکڑوں بار شیئر کیا جاچکا ہے جس میں ناظرین نے مچھلی کے دانتوں کی انسان جیسی مشابہت پر تبصرہ کیا۔

شیپس ہیڈ مچھلی اپنے دانتوں کے لیے جانی جاتی ہے جو انھیں ہمہ خور (omnivorous) جانور بناتے ہیں یعنی گوشت اور سبزی وغیرہ دونوں کھاسکتے ہیں۔ یہ عام طور پر ساحلی علاقوں میں پائ جاتی ہیں بشمول شمالی کیرولائنا۔