۔30جون 2021 تک لکی سیمنٹ کو 28.2ارب روپے کا منافع

238

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) لکی سیمنٹ لمیٹڈ نے 30جون2021ء کو ختم ہونے والے مالی سال میںمجموعی بنیادوں پر28.2ارب روپے کے بعد ازٹیکس منافع کا اعلان کیا ہے۔یہ منافع اقلیتی حصص داران (نان کنٹرولنگ انٹرسٹ )کے 5.37ارب روپے کے علاوہ ہے ۔ کمپنی کی فی حصص آمدنی پچھلے مالی سال کے 18.96روپے کے مقابلے میں 70.69روپے رہی۔مجموعی طور پرکمپنی کاٹرن اوور267.73ارب روپے رہاجو پچھلے سال کی 162.87ارب روپے کے مقابلے میں64فیصد زیادہ ہے۔زیرِ جائزہ مدت کے دوران کمپنی کے مجموعی خالص منافع (ہولڈنگ کمپنی کے مالکان سے منسوب )میںگذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں273فیصد اضافہ ہوا۔کمپنی کے خالص منافع میں اضافہ گروپ کی تمام کمپنیوں کے منافع میں اضافہ کی وجہ سے ہوا۔