اگر ارشد ندیم بھی میڈل جیت جاتے تو ایشیا کا نام ہوجاتا، نیرج چوپڑا

228

ٹوکیو(جسارت نیوز)ٹوکیو اولمپکس میں جیولن تھرو مقابلوں میں سونے کا تمغہ حاصل کرکے ریکارڈ قائم کرنے والے انڈین ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے کہا ہے کہ انہیں خوشی ہوتی اگر پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم بھی میڈل جیتنے کے بعد ان کے ساتھ پوڈیم شیئر کرتے۔ ایک انٹرویو میں نیرج نے کہا کہ اگر ارشد بھی میڈل جیت جاتے تو ایشیا کا نام ہوجاتا۔پاکستان کے ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔