ویکسی نیشن مراکز پر ویکسین دستیاب نہیں‘ شہری ٹھوکریں کھا رہے ہیں‘ سردار ظفر حسین

269

فیصل آباد (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیرسردارظفرحسین خان نے کہا ہے کہ ایک طرف حکومت کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے سخت پابندیاں لگانے کا اعلان کررہی ہے تو دوسری طرف ویکسی نینشن سینٹرزپرویکسین دستیاب نہیں جب کہ کروڑوں روپیہ تشہیرپرخرچ کیا جارہاہے اور پریشان حال شہری در درکی ٹھوکریںکھانے پر مجبور ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بھی عوام کی کوئی رہنمائی نہیں کی جارہی، جب تک کم ازکم 60 فیصدآبادی کو ویکسین لگانے کا عمل مکمل نہیں ہوتا، حکومت شہریوں پر سرکاری دفاتر میں داخلے پر پابندی نہ لگائے تاکہ عام لوگوں کی مشکلات میں اضافہ نہ ہو۔