محکمہ ریلوے کا 100 فیصد بکنگ شروع کرنے کا اعلان

255

لاہور (آن لائن)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے لاک ڈائون میں نرمی کے بعد محکمہ ریلوے نے 70 فیصد تک بکنگ کی پابندی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ محکمہ ریلوے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 9 اگست سے مسافر ٹرینوں کی70فیصدتک بکنگ کی پابندی ختم کردی گئی ہے اور اندرون ملک ٹرینوں میں 100 فیصد نشستوں کی بکنگ کی جائے گی۔ ریلوے حکام کے مطابق ایس اوپیز کے تحت اب 100 فیصد نشستوں پر مسافرسفرکرسکیں گے، ویکسی نیشن کو یقینی بنانے کے لیے ہر بڑے اسٹیشن پر ویکسین سینٹر قائم کیے جائیں گے۔یکم ستمبرسے بغیر ویکسین سرٹیفکیٹ بکنگ پر 10 فیصداضافی کرایہ وصول کیاجائے گاجبکہ یکم جنوری 2022ء سے بغیر ویکسین سرٹیفکیٹ سفرکرنے پر پابندی عایدکردی جائے گی۔