عمرکوٹ، مڈوائف کے انٹرویو پاس کرنے والی خواتین کی احتجاجی ریلی

134

عمرکوٹ (نمائندہ جسارت) مڈوائف کے انٹرویو پاس کرنے والی خواتین کو آفر آڈر نہ ملنے پر مڈوائف خواتین کی سول اسپتال سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی، ہمیں فوری طورپر آفر آرڈر دیے جائیں، مڈوائف کا مطالبہ۔ سال قبل انٹرویو پاس کرنے والی مڈوائف کو آفر آرڈر نہ ملنے پر مڈوائف نے سول اسپتال عمرکوٹ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی۔ پریس کلب کے سامنے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کویتا، تسلیم، سیتا فرح، حمیرا، لال خاتون وغیرہ نے کہا کہ ہم نے جولائی 2020ء میں مڈوائف کے انٹرویو پاس کیے تھے، افسوس کہ اب تک ایک سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود ہمیں آفر آرڈر نہیں دیے گئے ہیں۔ خواتین نے وزیر اعلیٰ سندھ، صوبائی وزیر صحت اور دیگر حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ ہمیں فوری طور پر آفر آرڈر دیے جائیں۔ احتجاجی مظاہرے اور ریلی سے کویتا، سور جان، نذیراں سمیت دیگر خواتین نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ہمیں ہمارا حق دیا جائے، ہمیں آفر آرڈر دے کر ذہنی اذیت اور پریشانی ختم کی جائے۔